عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا اولین ترجیحی ہے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ پی بی 6زیارت کم ہرنائی میرا انتخابی حلقہ ہے حلقے دونوں اضلاع کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا اولین ترجیحی ہے ہرنائی میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کاازلہ کرینگے متاثرین کی بحالی تک چھین نہیں بیٹھونگا ان خیالات اظہار انہوں نیضلع زکوات چیئرمین ہرنائی سید شادی گل بخاری سے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ضلع زکوات چیئر ہرنائی سید شادی گل بخاری نے حاجی نورمحمد خان دمڑ کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپنے پر مبارکباد پیش کی اور صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ سے ضلع ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی اور انہیں کے گھروں کی دوبارہ تعمیر اور دیگر ضلع ہرنائی کے عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہرنائی زلزلہ متاثرین سمیت ضلع ہرنائی کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی،زیارت میرا انتخابی حلقہ ہے اور عوام نے مجھ پرجو اعتماد کرکے بھاری مینڈیٹ سے مجھے کامیاب کیا ہے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کے امدادی پیکج کی منظوری ہوچکی ہے اور جلد انہیں امداد رقم فراہم کرینگے صوبائی وزیر خزانہ نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کیلئے کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں صرف سڑکوں کی مرمت کیلئے بیس ارب روپے منظور کروائے ہے ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی سنجاوی روڈ خانی کراس تا زیارت ڈبل وے روڈ سنجاوی تا زیارت،سنجاوی تا لورالائی روڈ زیارت کے انتظامی حدود تک کی تعمیر کے علاہ بڑے بڑے ترقیاتی پروجیکٹ منظور کروائے ہے جن پر کام سست روی کا شکار تھا لیکن اب تمام ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام شروع کرینگے اور جلد سے جلد انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائے گے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت کے دونوں اضلاع کے ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی زیارت سنجاوی میرا حلقہ انتخاب ہے اور اپنے حلقے میں برابری کی بنیادی پر ترقی دے دینگے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلع ہرنائی اور تحصیل شاہرگ میں تمام زیرالتوا ترقیاتی منصوبوں کی جلد ازجلد تکمیل تحصیل شاہرگ کو فنکشنل کرنے کیلئے جلد شاہرگ تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر تحصیل سطح کے آفیسران کی تعیناتی کی منظوری کرکے شاہرگ عوام کے مسائل انکے دہلز پر حل کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے