اے این ایف کی کاروائیوں میں 180.246کلو گرام منشیات برآمد،5ملزمان گرفتار

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) اے این ایف بلوچستان نے 4کاروائیوں کے دوران 180.246کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 5ملزمان گرفتاراور3 عدد گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔برآمد شدہ منشیات میں 70کلو گرام ہیروئن،110.2کلو گرام چرس اور100 عدد ایکسٹیسی گولیاں (0.046کلو گرام وزنی)شامل ہے۔تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے