بلوچستان کو ہمیشہ سیاسی تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے مقتدرقوتوں کی مفادات کا مرکزبن چکاہے، مولانا عبد الحق ہا شمی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کو ہمیشہ سیاسی تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے اسمبلی عوامی مسائل کے حل،قانون سازی کے بجائے مقتدرقوتوں کی مفادات کا مرکزبن چکاہے۔عوام کو سننے والا کوئی نہیں۔اسمبلی میں اختلافات،حکومت گرانا،بنا نا سب نظام کی تبدیلی یا عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے چہرے بدلنے چند افراد کونوازنے کیلئے کیاجاتاہے۔گوادرکو حق دو تحریک کو عوامی پزیرائی مل رہی ہے انااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے جماعت اسلامی عوامی انقلابی جدوجہد کر رہی ہے۔قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے بلوچستان کو آبادی کے بجائے رقبے،فاصلوں،مسائل،غربت،بے روزگاری کی بنیاد پر فنڈزفراہم کیے جائیں۔بلوچستان میں کئی دہائیوں سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نااہل حکومت غریب عوام کیلئے روزبروزبڑی مصیبت بن رہی ہے حکومت نے عوام سے روزگا۔غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا عوام زندہ رہنے کیلئے نہ خوراک خرید سکتے ہیں نہ ہی علاج کیلئے ادویات،ملک پر لینڈ، ڈرگ، شوگر اور آٹا مافیا کا راج ہے سابقہ حکومتوں نے بھی ظلم وبدعنوانی کا بازار گرم کیا تھا موجودہ حکومت بھی اس سے دوقدم آگے نکل گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے گزشتہ ساڑے تین سالوں میں عوام کوبھاری سودی قرضے، غربت، بے روزگاری، مہنگائی کے تحفے دیے اور سابقہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کومزید اضافے کے ساتھ جاری رکھا۔بلوچستان میں وہی بدامنی بدعنوانی کا بازارگرم ہے ہر طرف اندھیر نگری،بدعنوانی،اقرباپروری،روزگاربرائے فروخت،رشوت کا بازارگرم ہے عوام بے بس اور مجبور ہیں نہ وہ آٹا چینی خرید سکتے ہیں اور نہ ان کے پاس دوائی خریدنے کی سکت ہے۔ تعلیم وصحت کی سہولیات صرف سرمایہ داروں کیلئے رہ گئی ہے۔لٹیروں نے گزشتہ ستر سالوں میں عوام کو تعلیم اور علاج کی سہولتوں سے محروم رکھا موجودہ حکومت میں بھی لینڈ مافیا،راشی وظالم سرمایہ داروں کے مزے ہیں جبکہ غریب عوام،کم آمدنی والے، چھوٹازمینداروکسان کسمپرسی کا شکار ہے۔ہزاروں ایکڑ زرعی،کاروباری اراضی پر ظالم جاگیردار قابض ہیں۔ جماعت اسلامی ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف ہر فور م پر آوازبلند کر رہی ہے قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں۔ بلوچستان میں لوگ بھوک وپینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے بدترین مشکلات کا شکار ہیں ترقیاتی کاموں کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز ہڑپ کرلیاگیاہے۔نہ نالی بن رہی ہے نہ ہی سڑک،ہر طرف بے حسی،بدعنوانی نااہلی وناکامی کا دور دورہ ہے حکمران شزادوں کی سی زندگی گزاررہی ہے حکومتی سطح پر سادگی وقناعت پسندی اپنائی گئی نہ ہی بدعنوانی میں کمی آئی وقت آگیاہے کہ ان ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے اور ملک کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنایا جائے۔ جماعت اسلامی اسی منزل کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے