بریسٹ کینسرآگاہی کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرزکلیدی کردارادا کرسکتی ہے، خاتون اول ثمینہ علوی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر آگاہی کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں گورنر ہاؤس کوئٹہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ایک نمائندہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دیگر لوگوں کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی موجود تھے۔خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا کہ بلوچستان میں ضلعی سطح پر بنیادی صحت کے مراکز کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس قدر جلد بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوگی کینسرسے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماؤں کو بریسٹ فیڈ پر راغب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک مہنگا ترین علاج ہے اور ہم سب کو چاہئے کہ اس کی تدارک کے لئے حتی الامکان کوشش کریں۔اس موقع پر اجلاس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بلوچستان میں پولیو، انسداد خسرہ، فیملی پلاننگ اور روبیلا مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ خاتون اول نے بلوچستان میں ہیلتھ ورکرز کے کردار کو بے حد سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے