ایک غلط فیصلے نے نہ صرف میاں نواز شریف بلکہ پوری قوم و ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ایک غلط فیصلے نے نہ صرف میاں نواز شریف بلکہ پوری قوم و ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن پاکستان کی تباہی کے ذمہ داری وہی لوگ ہیں جنہوں نے میاں نواز شریف کے خلاف غلط فیصلے دئیے اور ملک کو اس نہج پر پہنچایا، میاں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مذموم سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز خبر نے میاں نواز شریف کی منتخب حکومت ایک فیصلے سے ختم کرنے کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ہمارا روز اول سے موقف ہے کہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز کا دامن صاف ہے ان پر کسی بھی قسم کا الزام ثابت نہیں ہوا پارٹی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا گیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں متعدد بار یہ بات سامنے آچکی ہے کہ میاں نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف سازش کی گئی اور اللہ کے انصاف اور اسکی عدالت میں ہم ایک بار پھر سے سرخرو ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے میاں نواز شریف کی حکومت کو تو ختم کی لیکن اس کے ساتھ ہی سی پیک، پاکستان کی معاشی، انفراسٹرکچر کی ترقی بھی رک گئی ایک لمحے کی غلطی نے ملک کو اس دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے کہ آج مہنگائی، بیروزگاری سمیت دیگر مسائل عام ہیں میاں نواز شریف کے دور میں جو ملک ترقی کر رہا تھا آج نااہل حکومت نے اسکا بیڑ ہ غرق کر کے رکھ دیا ہے ملکی حالات انہی فیصلوں کا نتیجہ ہیں جنکی وجہ سے منتخب حکومت کو ختم کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم آج سوال کر رہی ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا قصور بتایا جائے اگر وہ بے گنا ہ ہیں تو انکے خلاف دئیے گئے تما م فیصلوں کو واپس لیا جائے۔