ہم نے جو پیچھے چھوڑا ہے اس کو برقرار رکھنا نئے کابینہ کا عزم ہونا چاہیے، جام کمال

کوئٹہ ( گرین گوادر نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ میرے ضلع میں ٹرانسفر پوسٹنگ سے پریشرائز کرنا غلطی یہ مہینے بھی گزر جائینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو حکومت،فرائض اور وزراء کومحکمے دینے پر توجہ دیں ہم نے جو پیچھے چھوڑا ہے اس کو برقرارکھنا نئے کابینہ کا عزم ہوناچاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے تبادلے اور رکن اسمبلی ثناء بلوچ کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ جام کمال نے گلپ سروے کی حکومتی کارکردگی سے متعلق رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں گورننس اور عوامی خدمت صرف حال چال نہیں ہے یہ وہ ہے جو ہم نے پیچھے چھوڑا ہے اور اسے برقراررکھنا نئے کابینہ کامکمل عزم ہوناچاہیے،انہوں نے کہاکہ اگر وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو میرے ضلع میں ٹرانسفر پوسٹنگ کرکے یہ سوچتے ہیں کہ اس سے میرے اوپر دباؤ بڑھے گا تو اس کی غلطی ہے یہ مہینے بھی گزر جائیں گے،انہوں نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان حکومت کی ڈیلیوری پر توجہ دیں،عوام کی خدمت اور وزراء کو محکمے دیں۔انہوں نے بی اے پی کے قائم مقام صدر میرظہوراحمدبلیدی کاٹویٹر پر پرانا پیغام شیئر کرتے ہوئے رکن اسمبلی ثناء بلوچ کومخاطب کیاہے کہ آپ ایک معقول مقرر اور اچھے سیاسی بیان کرنے والے شخص ہیں لیکن میری آپ کے ساتھ ہمیشہ ایک بحث رہی ہے، براہ مہربانی اپنے حقائق اور اعداد و شمار کو درست کریں۔ اب جب کہ آپ نئی حکومت کے حمایتی ہیں، آپ سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سے اس 700 اعداد کی تفصیل لے لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے