کوٹ لانگو میں ترقی کے سفر کو یکساں اہمیت دی جارہی ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) سابق صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت یکساں ترقی کے ویڑن پر یقین رکھتی ہے۔ قلات کے لوگوں کی ضروریات کاتعین کر کے گزشتہ 3سال میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔قلات اور کوٹ لانگو میں ترقی کے سفر کو یکساں اہمیت دی جارہی ہے۔جسں پر قلات کے عوام کا پورا حق ہے۔ میر ضیاء نے قلات کے تمام افسران کو ہدایات کرتے ہوے کہا کہ عوامی خدمت کو ہر حال میں مقدم رکھتے ہوئے قلات سٹی کے پانی، بجلی، سیوریج کے مسائل کو تین سال میں حل کرنے کی کوشش کی لیکن تمام مسائل ابھی بھی مکمل طور پر حل نہیں ہوئے ہیں اس معاملے میں افسران اپنی خدمت کو گزشتہ ادوار کی طرح جاری رکھی اور اس میں کوئی تاخیر نہ کریں اور آئندہ آنے والے بجٹ میں ان تمام مسائل کی مزید نشاندہی کریں تاکہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ آج قلات ترقی کے سفر میں شامل ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے