والدین اپنے 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ اور رو بیلا کی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں،میرعبدالقدوس بزنجو

پشین (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ اور رو بیلا کی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں یہ اپیل انہوں نے یہاں خسرہ اور رو بیلا کی ویکسینیشن مہم کے افتتاح کے موقع پر کی انہوں نے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ مہم 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہے گی وزیراعلیٰنے ہدایت کی کہ مہم کو زیادہ سے زیادہ مفید بنایا جائے اور اس کے اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں وزیراعلیٰنے علماء کرام قبائلی و سیاسی عمائدین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے