نا اہل حکومت کا نماز جنازہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پڑھائیں گے، حافظ حمداللہ
کوئٹہ/گھوٹکی ( گرین گوادر نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کا پہاڑہ پڑھنے والے جذباتی حکومتی نااہلی کی وجہ سے گلی محلے میں چھپتے پھررہے ہیں،ظالم حکومت نے ظلم کی انتہا کردی اقتدار سے قبل بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے عوام کو دو وقت کی روٹی کا محتاج بنایا ملک کا ہرطبقہ حکومتی ستم کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ رات گھوٹکی کے گاں رئیس صوبدار خان کھہاوڑ میں جامعہ عربیہ اشاعت القرآن و الحدیث کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت و دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اشیا خوردونوش سے لے کر ادویات تک کی بڑھتی قیمتیں غریب کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں تاجر صنعت کار کسان اور مزدور سب رو رہے ہیں حکومت کی غلط پالیسوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سنیٹر حافظ حمد اللہ نے کہاکہ پی ڈی ایم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی مشکل وقت میں قوم کی آواز بن کر میدان میں نکلے ہیں، اس نا اہل حکومت کا نماز جنازہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پڑھائیں گے،یہ میرا وعدہ ہے۔ہم سب کو مل کر پی ڈی ایم کو مضبوط کرنا ہے۔ہم سب کو اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔لوگ کہتے ہیں کہ لیڈر شپ باہر نہیں نکل رہی ہے۔لیڈر شپ تو گذشتہ تین سالوں سے سڑکوں پر ہے۔آپ کی ترجمانی کر رہے ہیں۔کہا جاتا تھا کہ مولانا فضل الرحمن 12واں کھلاڑی ہے۔ابھی تو مولانا فضل الرحمن کپتان بن چکا ہے۔ابھی آپ ہمارا مقابلہ پنڈی کے شیطان شیخ رشید سے، آپ ہمارا مقابلہ شیریں مزاری،فردوس عاشق اعوان سے کریں گے۔فواد چوہدری جب بھی منہ کھولتا ہے بدبو پھیلتی ہے۔پورے ملک میں ایک منحوس بدبو پورے پاکستان میں پھیلتی ہے۔انہوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔بجلی مہنگی کی اور آج سے تین سال قبل 8 روپے یونٹ اور آج 24 روپے یونٹ ہے۔چینی 55 روپے سے 160 روپے ہو گئی ہے۔ڈالر آج 178 روپے ہے۔آپ نے کہا کہ جب روپے کی قیمت کم اور ڈالر کی قیمت بڑھے گی تو وزیر اعظم چور ہے۔جب ٹیکس بڑھے گا وزیراعظم چور ہے۔آج جتنی مہنگائی ہوئی ہے تو عمران خان بتائے کہ وزیراعظم چور ہے یا نہیں،چور کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سینیٹر حافظ حمد اللہ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو شہید والدہ اور نانا کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ ضلع گھوٹکی کی عوام کی آواز سنو، آپ آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہو، چند مہینے پہلے تم پی ڈی ایم کا حصہ تھے آج بھی بلاول اپوزیشن میں جمہوریت کی بات کرتے ہو قانون کی بات کرتے ہو۔ 1973 کا آئین یہ کہتا ہے کہ جہاں سے بھی معدنیات نکلے گی سب سے پہلا حق وہاں کی عوام کے رہنے والوں کا ہو گا۔ سب سے پہلے اس پر حق گھوٹکی کی عوام کا ہو گا۔ آپ کی سندھ میں حکومت ہے بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت آپ گھوٹکی کی عوام کی آواز کیوں نہیں سنتے۔ اپنے حقوق کے حصول کیلئے گھوٹکی کی عوام کو اٹھنا ہو گا۔ اسلام آباد میں بیٹھنے والے گھوٹکی کی عوام کی آواز نہیں سنتے بلاول زرداری آپ تو سندھ سے تعلق رکھتے ہو آپ تو سن لو۔ سابق سنیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے سلیکٹیڈ منحوس ہم پر مسلط ہے اس نے پوری قوم کا ستیاناس کر دیا ہے ایک سال تک دنیا بھر سعودی عرب، چین، امریکہ، ملائشیا سمیت دیگر ممالک میں گیا اور کہتا رہا کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔ پھر ایک سال تک کہتا رہا کہ گھبرانا نہیں اور ایک سال تک اس پر گزارہ کیا۔ پھر اس کے بعد خود شادی پر گزارہ کیا۔ اور عوام سے کہا صبر کرو اور اب کہہ رہا ہے کہ آپ کو راشن کارڈ دوں گا اگر راشن کارڈ نہ ملے تو قبر کارڈ ضرور دوں گا کیوں کہ سکون قبر میں ملے گا اس لیے سلیکٹیڈ خان نے کہا کہ چرس اور ہیروئن کے کارخانے لگا کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔ اس موقع پر جمعیت علما اسلام ضلع گھوٹکی کے امیر مولانا محمد اسحاق لغاری اور ضلع لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر محمود سومرو نے کہا کہ کراچی کے بعد ضلع گھوٹکی دوسرے نمبر پر ٹیکس دیتا ہے لیکن پھر بھی مقامی لوگوں کو کوئی بھی سہولیات نہیں دی جا رہی ہے جو ان کا بنیادی حق ہے۔ضلع گھوٹکی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ضلع گھوٹکی سے گیس نکلتی ہے مگر گھوٹکی ضلع کے علاقوں کو گیس سے محروم کیاگیا ہے۔گھوٹکی ضلع سے دیگر صوبوں کو گیس فراہم کی جارہی ہے گھوٹکی ضلع کے متعدد گاں گیس سے محروم ہیں اگر گھوٹکی سے نکلنے والے قدرتی وسائل گھوٹکی پر خرچ نہیں کئے جا رہے ہیں۔صنعتی اداروں میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کیا جا رہا سفارشی بھرتیاں ختم کر کے میرٹ پر ملازمتیں دی جائیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے، پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر نکلنے والے گیس کے کنویں ہیں، گیس کے کنوں سے مقامی افراد کو گیس فراہم کی جائے، مولانا محمد اسحاق لغاری نے کہا کہ بنیادی زندگی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی ہوش کے ناخن لے، جے یو آئی عوام کو ان کے بنیادی حقوق ملنے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے صوبائی نائب امیر سید سراج احمد شاہ امروٹی،مفتی سعود افضل ہالیجوی، سائیں غلام اللہ ہالیجوی، مولانا محمد قاسم کھہاوڑ،حافظ سراج احمد چنہ،حافظ اللہ ڈنو مکی،مولوی محمود مہر،مولانا محمدابراہیم کھوسو دیگر رہنماں علما کرام نے بھی خطاب کیا