محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اوراپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ، ڈاکٹر نصیراحمد اخوند

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)ڈویژنل ڈائریکٹر صحت قلات ڈاکٹر نصیراحمد اخوند نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں 9ماہ سے 15سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم آج سے شروع ہورہی ہے والدین،علماء کرام اوردیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اوراپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ وہ خسرہ اورروبیلا سے محفوظ رہ سکیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈاکٹر نصیراحمد اخوند نے کہا ہے کہ 15نومبر سے پورے ملک اور بلوچستان بھر میں میزل روبیلا اور خسرہ کی قومی مہم شروع ہو رہی ہے جس میں 9ماہ سے 15سال تک کے بچوں کو حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی والدین اپنے 9ماہ سے 15سال تک کے تمام بچوں کو اس موذی مرض سے بچاو کی ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ معصوم بچے اس خطرناک اورجان لیوا بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے والدین،علماء کرام، سیاسی و سماجی رہنماوں اوردیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین ضرور لگوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے