دکی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ، 4 کان کن زخمی

دکی: محکمہ مائنزحکام کے مطابق دکی کے مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا، واقعہ گزشتہ شب تقریبا 4 بجے پیش آیا۔ دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہو گیا، چار کان کن زخمی اور تین بے ہوش ہوگئے چار مزدور کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے جن میں سے تین مزدوروں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔، ریسکیوآپریشن جاری ہے ۔ریسکیو آپریشن کے دوران مدد کرنیوالے مزید چار مقامی مزدور بھی بے ہوش اور زخمی ہوئے انھیں بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کوئلہ کان کے اندر پھنسے ایک مزدور کو 7 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی تاحال نہیں نکالا جاسکا۔

ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے