بلو چستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلو چستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائر س کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے3اضلاع میں کورونا وائرس کے 337ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کسی بھی شخص میں کو رونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ 108افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے5افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 31940ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد109ہے جن میں سے4ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے4افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے358اموات ہو چکی ہیں۔