ہوشاب میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگرد وں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور آئی ای ڈی دھماکے میں3 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا، آئی ایس پی آر
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگرد وں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور سولین راستے پر لگائی گئی آئی ای ڈی کو کلیئر کرتے ہوئے دھماکے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچاہے، آئی ایس پی آر کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاب میں دہشتگروں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کاروائی کی جس کے دورن دہشتگروں کو بھاری نقصان پہنچا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے2اہلکار سپاہی رمضان ساکن ضلع سرگودھا اور لائنس نائیک اقبال ساکن صوابی شہید ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے ایک اور واقعہ میں دہشتگردوں کی جانب سے سولین آبادی کی آمد و رفت کے راستے میں لگائی گئی ایک آئی ای ڈی کو کلیئر کرتے ہوئے لکی مروت سے تعلق رکھنے والا سپاہی انعام اللہ شہید ہوگیا آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز بزدل دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان کے استحکام، ترقی اور امن کو خراب کر نے کے اعمال کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں