کراچی میں پی ڈی ایم کا پاور شو ۔ بی این پی، جے یو پی اور دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے
کراچی: کراچی میں پی ڈی ایم کی جانب سے پاور شو کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔پی ڈی ایم پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن گزشتہ روز کراچی پہنچے۔ فضل الرحمان کی قیادت میں ریگل صدر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرینگے۔ مہنگائی کے خلاف اپوزیشن سڑکوں پر آگئی،۔ ن لیگ کے شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، قومی وطن پارٹی کے سردار احمد خان بھی مظاہرے میں شریک ہونگے۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، بی این پی، جے یو پی اور دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔ کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہم نے میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔