ماتحت عدلیہ کے ججز مزید محنت اور جانفشانی سے کا م کریں،جسٹس نعیم اختر افغان

کوئٹہ(گرین گوادر) چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان نے بلو چستان جو ڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام سہ رو ز کورس کی اختتامی تقریب کے موقع پر ما تحت عدلیہ کے ججز کی کارکر دگی کو سرہاتے ہوئے زور دیا کہ ماتحت عدلیہ کے ججز مزید محنت اور جانفشانی سے کا م کریں تاکہ ما تحت عدالتوں میں زیر التواء کیسز کو جلد اجلد نمٹایا جا سکے اور سائلین کے انصاف کی رسائی جلد ممکن ہو چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کے ججز پر زور دیا کہ سائلین کو انصاف کی جلد از جلد فراہمی کے لئے انفار میشن ٹیکنا لو جی سے بھر پور استفادہ حاصل کریں اور اپنی استعداد اکار کوبڑھائیں تاکہ مقدمات کے غیر ضروری التواء سے بچا یا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے