سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مذ ید موثر انداز میں جاری رکھا جائے،میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مذ ید موثر انداز میں جاری رکھا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اس کے ذیلی اداروں کو معمول سے زیادہ متحرک اور فعال ہونا ہوگا میر ضیا کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کسی صورت اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہے سماج دشمن عناصر کو کسی صورت ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے واقعہ میں زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔