پیپلز پارٹی مظلوم عوام کی جماعت ہے جو اپنے نعرہ روٹی،کپڑا اورمکان پر عمل پیرا ہے،میر چنگیز خان جمالی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مظلوم عوام کی جماعت ہے جو اپنے قائد کے دیئے ہوئے نعرہ روٹی،کپڑا اورمکان پر عمل پیرا ہے،عمران خان کی شکل میں قوم پر اس ایسا نا اہل شخض مسلط کیاگیا ہے جس کے ہوتے ہوئے ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی پاکستان پیپلزپارٹی نا اہل وزیراعظم کو عوامی طاقت سے گھر بھیجے گی،صوبے میں پیپلزسپورٹس ونگ، پی ایس ایف،علماء ونگ،اقلیتی ونگ کو فعال اور منظم بنایاجائے گا ذیلی تنظیموں کے عہدیدار اور کارکن ملکر پارٹی کی فعالیت میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلز سپورٹس ونگ، پی ایس ایف، علماء ونگ،اقلیتی کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب اور سینئر رہنماؤں حاجی اشرف کاکڑ، در محمد ہزارہ، سمیع خان بڑیچ اورپی پی پی ضلع کوہلو کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع زرکون کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے بات چیت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات عبدالباری موسی خیل،سینئر نائب صدر سید شہباز سعید،نائب صدر حنیف کاکڑ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر سجاد رودینی رابطہ سیکرٹری نعمت اللہ،پی ایس ایف بلوچستان کے صدر اشفاق بلوچ،سیکرٹری اطلاعات میر بابل بنگلزئی،سینئر نائب صدر شہزاد شاہوانی,ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول افتخار بنگلزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوئم آفتابعمرانی،ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں قیصر بلوچ، عمران لانگو ضلع جعفر آباد کے رہنماؤں سجاد عمرانی،شفقت تونیا اور ضلع خضدار کے رہنما میر قدیر زہری،علماء ونگ بلوچستان کے صدر مولوی جمال کاکڑ، اقلیتی ونگ کے صدر جعفر جارج، جنرل سیکرٹری چیترومل ماترے،سیکرٹری اطلاعات حنا گلزار،سینئر نائب صدر چوہدری شان سلامت،نائب صدر الیاس مسیح، شہریار چوہدری، حامد گلو، عرفان جنگی،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی،صوبائی رہنما قاسم اچکزئی نے شرکت کی۔اجلاس میں پیپلز سپورٹس ونگ،علماء ونگ،اقلیتی ونگ اورپی ایس کو فعال بنانے اور تمام ڈویژنوں میں ذیلی تنظیموں کی تنظیم سازی و فعالیت کے حوالے سے تفصیلی غور وخو ض کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ٖپارٹی کی جڑیں اور طاقت عوام ہیں جن کے مسائل کو اجاگر اور حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوڈویژن اور ضلعی سطح پر فعال بنائیں گے اور عوام میں جاکر انہیں اعتماد میں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شہید قائد ذوالفقارعلی بھٹو نے استحصالی قوتوں کے خلاف عوام کو زبان دی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے عوام کے حقوق اور ملک میں جمہوریت کیلئے کوڑے کھائے لیکن اپنے اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیاپیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہوگا شہید ذوالفقارعلی بھٹو،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پارٹی بھرپور قوت کے طور پر سامنے آرہی ہے انشاء اللہ آئندہ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نا اہل حکومت کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی، بیروزگاری، معاشی و اقتصادی بدحالی نے ملک اور عوام کا برا حال کردیا ہے، عمران خان کی شکل میں قوم پر اس ایسا نا اہل شخص مسلط گیا ہے جس جس کے ہوتے ہوئے کبھی بھی ملک میں خوشحالی یا بہتری نہیں آسکتی پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے نا اہل اورسلیکٹڈ عمران نیازی کو گھر بھیجے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے