مہنگائی، بے روزگاری کے بعد اب حکومت نے گیس بند کر کے عوا م کو ایک اور تحفہ دیا ہے، حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات، آٹا،چینی، دالیں، بجلی مہنگی کر نے کے بعداب حکومت نے سردی میں عوام پر گیس بند کردی گئی ہے حکومت چاہتی ہے کہ جو عوام بھوک افلا س سے نہیں مری اسے سردی سے ما ر دیا جائے ملک میں بحرانی کیفیت ہے حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام سردی میں گیس استعمال، کھانا پکا نہیں پائیں گے حکومت عوام پر اتنے مظالم کرے جتنے عوام برداشت کر سکتے ہیں مہنگائی، بے روزگاری کے بعد اب حکومت نے گیس بند کر کے عوا م کو ایک اور تحفہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں گرمی میں بجلی، سردی میں گیس کا بحران آجاتا ہے ملک کو بحرانوں کا شکار بنانے والے حکمران بتائیں کہ وہ ایل این جی کیوں مہنگے داموں خرید رہے ہیں اور اسکا فائدہ کس کو پہنچے گا، ملک میں اس وقت سرا سمیگی کا عالم ہے لیکن حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے سے کوئی سرو کار نہیں ہے ملک کو ٹھیکے پر چلا یا جارہا ہے جس کے انتہائی خطرناک نتائج مرتب ہورہے ہیں اور قوم کا مستقبل داؤ پر لگا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے جلد ہی عوام کو خوشخبری ملنے والی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے