سوچی سمجھی سازش کے تحت لینڈ مافیا ضلع کچھی کا امن وامان خراب کرنا چاہتا ہے،سردار یار محمد رند
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز ضلع کچھی میں اعوان قبیلے کے دو افراد کے قتل اور تین کے زخمی ہونے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت لینڈ مافیا ضلع کچھی کا امن وامان خراب کرنا چاہتا ہے چیف جسٹس بلوچستان، کور کمانڈر، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اس واقعے کا نوٹس لیں پہلے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جاتا تھا اب غریب اور معصوم لوگوں کے گھروں میں گھس کر دن دیہاڑے قتل کیا جارہاہے قتل ہونے والے افراد اور ان کے قبیلے نے چند دن قبل ایک پریس کانفرنس میں زمینوں سے متعلق قبضے اور اپنی جانوں کو خطرے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا تھا لیکن افسوس آج ان بے گناہ لوگوں کو گھروں میں گھس کر قتل کردیا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ لینڈ مافیا اور چند بدنام زمانہ لوگوں علاقے کا امن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں اور علاقے کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔