نصیر آباد، اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے ٹینٹ سمیت لاکھوں روپے قیمتی سامان جلا کر راکھ

ڈیرہ مرادجمالی (گرین گوادر نیوز)نصیر آباد کے علاقے چھتر میں ہندوں کے سالانہ میلے کے دوران اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹینٹ سمیت لاکھوں روپے قیمتی سامان جلا کر راکھ کردیا۔پولیس کے مطابق آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں پولیس مذید تحقیقات کررہی ہے پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے چھتر میں ہندوں کے سالانہ میلے کے دوران اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے دوران ٹینٹ سمیت لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا واقعہ دہشت گردی یا اتفاقیہ کے بارے میں مقامی پولیس نے مذید تحقیقات شروع کردی ہے واضع رہے کہ آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے