بلوچستان کی کل ترقیاتی اسکیمات کا حجم 1142 ارب ہے جس میں صرف اس سال 461 ارب کی نئی اسکیمات ہیں، میر ظہور بلیدی
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی جامع حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے منحصر ہے،بلوچستان کی کل ترقیاتی اسکیمات کا حجم 1142 ارب ہے جس میں صرف اس سال 461 ارب کی نئی اسکیمات ہیں اور جن کے موجودہ ایلوکیشن 30 ارب سے زیادہ نہیں جو سال کے اختتام پر تھرو فارورڈ مین شامل ہونگی۔یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی، میر ظہور بلیدی نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں شامل تمام اسکیمات کو اس ایلوکیشن کے ساتھ مکمل کرنے میں کم از کم دس سال درکار ہیں جس میں چالیس ارب کے فینسی اسپورٹس کمپلیکس، پی ڈی ایم اے کے دفاتر اور جی او آر کی اسکیمات جن کی موجودہ وقت میں بلوچستان کے عوام ضرورت نہیں ہے اور کوئی بھی ماہر ترقیات بلوچستان کے معروضی حالات اور ضرورت کے بنا پر رد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فی الحال سروس ڈلیوری، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں میں ریفارم کی ضرورت ہے جو کہ پچھلے کئی سالوں سے کسی بھی حکومت نے نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ کاغذوں میں 189 ارب کی ایلوکیشن دی گئی ہے لیکن حکومت بلوچستان کے پاس ترقیاتی مد میں 80 ارب سے زیادہ موجود نہیں اور اس سے بنیادی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت تھی بدقسمتی سے ترجیحات میں فرق تھا