کوئٹہ، سریاب روڈ قبرستان سے بھاری مقدارمیں دھماکہ خیزمواد برآمد 1 دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے سریاب روڈ کے قبرستان سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بال بیئرنگ ڈیٹونیٹر وغیرہ برآمد کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔حساس اداروں کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب قبرستان میں چھاپہ مار وہاں سے تخریب کاری میں استعمال ہونے کے لئے ڈمپ کیا گیا دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد چالیس ڈیٹونیٹر۔بیس کلو گرام بال بیئرنگ۔ دو عدد تیار دیسی ساختہ بم الفیا وائر اور دیگر اشیاء برآمد کیا اور موقع سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا اور اس کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں زرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد حالیہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور بم تیار کر کے دیگر دہشت گردوں کو تخریب کاری کے واقعات میں استعمال کرتے تھے اور یہ ٹھکانہ اسی مقصد کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے