چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کے حوالے سے گوادر میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد
گوادر(گرین گوادر نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت پاک چاہنا بزنس سینٹر میں گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کو چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر کاشانی،چائنا اورسیز پورٹ اولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ڑانگ باؤ زونگ،کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان غرشین اور ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ر عبدالکبیر خان زرکون نے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گوادر میں آبنوشی کی فراہمی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی،محکمہ تعلیم میں مقامی نوجوانوں کو خالی آسامیوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر جلد از جلد رکھنے، ضلع گوادر سے متحصل پاک ایران بارڈر گبد 250 پر بارڈر مارکیٹ کے قیام، ضلع گوادر کیلئے فائر بریگیڈ خریدنے،فشریز قوانین کو دورعصر کے تقاضوں کے ہم آہنگ کرنے، محکمہ صحت کو گوادر میں عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ضروری نوعیت کے کاموں کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کی اجلاس فشریز مول اولڈلر کی فیس کو بھی واپس پرانے سطح پر کرانے کے بھی احکامات جاری کئے۔جو گوادر کے ماہی گیروں کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گوادر کے مسائل سے متعلق اپنے گزشتہ دورے گوادر کے دوران ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اس موقع چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو ڈی سی گوادر نے پیش رفت سے آگاہ کیا اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور جی ڈی اے احکام نے پانی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی چیف سیکرٹری بلوچستان کو بجلی کے مسائل پر بھی تفصیلات بتائیں جبکہ ٹرالنگ اور ماہی گیروں سے متعلق مسائل کے بارے میں ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن نے بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ڈی ائی جی مکران نے سیکورٹی کی صورتحال اور مسائل کے بارے میں تفصیلات بیان کیے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہ زیب کاکڑ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر اولڈ سٹی کی ٹاؤن پلاننگ، نکاسی آب، سڑکوں کی پختگی اور پانی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کی جائے گی۔