عوام کا جینا محال کرنے والی حکومت کا جلد ہی خاتمہ ہونے والاہے، حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے،عوام کا جینا محال کرنے والی حکومت کا جلد ہی خاتمہ ہونے والاہے آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں سوئپ کریگی،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے تبدیلی کا خواب دیکھانے والے نو سر باز نے عوام سے انکے منہ کا نوالہ تک چھین لیا ہے آج غریب د و وقت کی روٹی کے لئے تر س رہا ہے، معیشت تباہ حال ہے روپے کی قیمت تاریخی حد تک گر چکی ہے مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں دینگھ رہی انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو تباہ کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت کا خاتمہ قریب ہے جلد ہی عوام خوش خبری سنیں گے او ر آئندہ انتخابات میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں پیپلز پارٹی کی عوام دوست حکومت قائم ہوگی جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے