عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ بولان کے گہرے پانی میں نہانے سے گریز کریں، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی

بولان(گرین گوادر نیوز)ڈپٹی کمشنر کچھی اصغرشہباز رند کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی کے حکم نامہ کے مطابق ضلع بولان کے سیاحتی و تفریحی مقامات پر عوام الناس گہرے پانی میں نہانے سے گریز کریں اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے گہرے پانی کے مقامات کی نشاندہی کیلئے سرخ جھنڈیاں بھی لگائی گئی ہیں جو خطرے کی علامت کو ظاہر کرتی ہیں اور جہاں جہاں پانی گہرا ہوگا وہاں لیویز فورس کا ایک جوان تعینات ہوگا تاہم اگر کوئی گہرے پانی میں نہانے کیلئے اترے گا تو وہ خود نقصان کا ذمہ دار ہوگا دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی نے کہا ہے کہ بولان کی تفریحی مقامات میں اکثر بیشتر غفلت لاپرواہی سے کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ بولان کے گہرے پانی میں نہانے سے گریز کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں کیونکہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی عوام میں شعور بیدار کیا جائے تاکہ وہ بولان میں پکنک منانے کے دوران انتظامیہ کی مخصوص کردہ حدود سے تجاوز ہرگز نہ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے