بختیار آباد، کار اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد زخمی

بختیارآباد (گرین گوادر نیوز) نیشنل ہائی پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم، تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی، زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے عملے نے بختیار آباد ایم ای آر سی سینٹر منتقل کر دیا جہاں پر زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ بختیار آباد کے مقام پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں احسان علی ولد فرید احمد، جاوید ولد پیر بخش، حامد علی ولد غلام مصطفی کا تعلق جیکب آباد جبکہ ایک زخمی عبدالغفار کا تعلق سکھر سے بتایا جارہا ہے۔ کار سبی سے جیکب آباد جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو سینٹر 1122 بختیار آباد کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جہاں زخمیوں کو ریسکیو کرکے ٹرامہ سینٹر منتقل کر دیا جہاں پر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ورثہ کے حوالے کیا گیا۔ مزید کارروائی لیویز انتظامیہ بختیار آباد کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے