ڈی آئی جی پولیس محمد طاہررائے ایس پی سریاب اخلاق اللہ تارڑکوشاندارکارکرد گی پرتعر یفی سند دے رہے ہیں

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے ہلال شجاعت نے ایس پی سریاب ڈویژن اخلا ق اللہ تارڑ کو ا ن کی شاندار کارکردگی پر تعریفی سند عطا کی۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ڈاکٹر امیر الدین مری کے اندھے قتل کا سراغ لگایا اور ایک دن کے اندر قاتل کو گرفتار کیا۔ پولیس کے ان اقدامات پر میڈیکل برادری نے اطمینا ن کا اظہار کیا اور پولیس کی پیشہ ورانہ کار کر دگی کو سراہا۔ عام پبلک نے بھی کوئٹہ پولیس کی شاندار کارکر دگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ تھانہ کلچر کو عوام کی خدمت کر کے تبدیل کیا جائے گا۔ اب لوگوں کی ایف آئی آر فوری درج ہوتی ہے۔ میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا گیا ہے۔ قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور کوئٹہ سے ان گروپوں کا خاتمہ کیا گیاہے۔ ہوائی فائرنگ کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ بلوچستان پولیس کا عہد ہے کہ عوامی خدمت کے ذریعے عوام کا دل جیتا جائے۔ عوام کے ہی تعاون اور معلومات کی بنیاد پر ڈاکووں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریش کئے جائیں گے جس سے صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی جس کی بناء پر بلوچستان کو ایک مکمل پرْ امن صوبہ بنایا جائے گا۔اور تمام شعبوں میں ترقی کے مواقع ملیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے