چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیازرانا دو روزہ دورے پرگوادر پہنچ گئے

گوادر (گرین گوادر نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے جہاں پر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون و ویگر حکام نے ان کااستقبال کیا گوادر پہنچے کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے جیوانی کا دورہ کیا جیوانی میں کھلی کچہری سے خطاب کیا کھلی کچیری میں علاقے معززین، سیاسی جماعتوں اور ماہی گیروں کے نمائندوں نے شرکت کی چیف سیکرٹری نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے متعلقہ اداروں کے حکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں جیوانی کے عوام نے چیف سیکرٹری کو خاص طور پر آبنوشی،صحت، تعلیم کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آ گاہ کیا چیف سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی کے جیوانی کے عوام کے جائز مطالبات ہر صورت میں پورے کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعینات تمام سرکاری ملازمین عوام کی خدمت اور ان کو سہولیات کی فراہمی پرمامور ہیں لہذا تمام آفیسرا ن اور ملازمین خود کو عوام کے سامنے جواب دہ تصورکریں اور عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش رہیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا مناسب اور دیرپا حل نکالاجاسکے ا نہوں نے کہاکہ آئندہ بھی کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ سرکار اور عوام کے مابین ہم آہنگی کو فروغ مل سکے اورباہمی اشتراک سے مسائل پر قابو پایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ علاقے کے عوام کو ہرسطح پر ریلیف دے کر ان کی زندگی میں آسانیاں پیداکی جائیں انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری آفیسر ان تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل و شکایات معلوم کرکے ان کا فوری ازالہ کیا جاسکے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا کہ جیونی کے عوام کے جائز مطالبات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت کو مستقبل میں برادشت نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ سرکاری ملازمین کو عوام کی خدمت کے لیے تعینات کیا گیا ہے ان کو چائیے کہ وہ عوامی مسائل کو سن کر ان کی دہلیز پر حل کریں انہوں کہا نے جیونی ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے،جیونی کیلئے آکاڑہ ڈیم سے ڈائریکٹ پائپ لائن بچھانے اور بجلی کے مستقل حل لئے متعلقہ اداروں کے حکام کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان غرشین، ڈپٹی کمشنر گوادر میجر(ر) عبدالکبیر خان زرکون، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عبداللہ خان،چیف انجینئر پی ایچ ای ساوتھ آغا عمران اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے جیوانی کے عوام نے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو اچانک اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے ساحلی شہر جیوانی کا دورہ کیا۔اور عوام کے مسائل سنے۔اور انکے حل کی یقین دہانی کرائی عوام نے کھلی کچہری منعقد کرنے پر حکومت کے اس اقدام کو سراہا دراثنا چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گورنمنٹہائی اسکول کا بھی دورہ کیا اور اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی انہوں نے آر ایچ سی جیوانی کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور میڈیکل اسٹور میں موجود ادویات کا معائنہ کیا چیف سیکرٹری نے پاک ایران سرحدی علاقے گبد 250 کا بھی دورہ کیا اور باڈر مارکیٹ کے لیے مجوزہ زمین کا بھی معائنہ کیا انہو ں نے کہا کہ باڈر ٹریڈ مارکیٹ کو عالمی سطح کے مطابق بنایا جائے گا جس سے علاقے میں خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع میسر ہوسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے