پارٹی کی پوزیشن صوبے میں بہتر ہورہی ہے کارکن اپنی محنت و لگن جاری رکھیں، میرچنگیزجمالی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں پارٹی کو صوبے میں تحصیل، یونین کونسل اور وارڈز کی سطح پر فعال اور منظم بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائیگی، آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی صوبے بھر میں مضبوط پوزیشن پر ہوگی پارٹی عہدیدار اور کارکن متحرک ہوکر بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں،یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، کوآرڈینیٹر برائے بلوچستان آفیئرز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ
عبدالقادربلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے پارٹی امور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی صدر کے زیر صدارت ہونے والے دو گھنٹے طویل اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور، آئندہ انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی،اجلاس میں پارٹی کو صوبے بھر میں تحصیل یونین کونسل اور وارڈز کی سطح پر فعال و منظم کرنے مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ملک جو جن گھمبیر مسائل کا سامنا ہے انہیں حل کرنے میں صرف عوامی جڑیں رکھنے والی جماعت کردار ادا کر سکتی ہے اور وہ پیپلز پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پیپلز پارٹی کا قلعہ بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے پارٹی کی پوزیشن صوبے میں بہتر ہورہی ہے عہدیدار اور کارکن اپنی محنت و لگن جاری رکھیں اور جانفشانی سے کام کریں تو آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔اجلاس میں نصیر آباد ڈویژن کے صدر میر بلال عمرانی،عامر جمالی،اصغر علی عمرانی،شیرباز ساسولی ودیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے