وکلا آئین اور قانون پر عملداری کرتے ہوئے کمزور طبقے کی نمائندگی کریں، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہاہے کہ وکلاصوبے میں آئین اور قانون پر عملداری میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کمزور طبقے کی نمائندگی کریں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر اجمل کاکڑ اور دیگر وکلارہنماں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید نے کوئٹہ بار کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی جمہوریت حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے وکلانے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ امید ہے نومنتخب کابینہ بھی اپنے پیشروں کی طرح صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائے گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں،وکلاکی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ ان کا ساتھ دیں گی اور امید کرتے ہیں کہ وکلابھی کمزور طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے مصائب میں گھرے سائلین کی داد رسی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے