مستونگ، کارگاڑی حادثے کا شکارایک شخص جاں بحق 6 زخمی

مستونگ (گرین گوادر نیوز) کو ئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں کارگاڑی حادثے کا شکار ایک شخص جاں بحق ۔ خواتین سمیت چھ افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں کوئٹہ سے کراچی جانیوالی ٹو ڈی کار حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے