عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں نئی یونین کونسلزکا قیام ناگزیرہوچکا ہے، کمشنرکوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت نئی یونین کونسلز کے قیام اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، ڈپٹی کمشنر پشین ظہور علی، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ حبیب اللہ خان، ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہجہان اور چیف میٹروپولیٹن آفیسر کوئٹہ عطاء للہ بلوچ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں آبادی اور سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی یونین کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جبکہ جن یونین کونسلوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے ان پر ایک خصوصی کمیٹی مکمل سروے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرے گی جس کی روشنی میں یونین کونسلز میں اضافہ کیا جائے گا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئی یونین کونسلز میں عوام کی سہولیات کے لیے فنڈز کی بروقت فراہمی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی اقدامات اُٹھائے جائیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں نئی یونین کونسلز کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے لہذا نئی یونین کونسل کی تشکیل سے عوام کے بنیادی مسائل حل اور سماجی ترقی ممکن ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں میں یونین کونسل کے قیام سے ہی عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولیات کے لئے یونین کونسل کے حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے