دسمبر تک قلات کو سوئی گیس کی فراہمی شروع کردی جائے گی، مدنی صدیقی

قلات(گرین گوادر نیوز) جنرل منیجر سوئی سدرن گیس مدنی صدیقی نے کہا ہے کہ دسمبر تک قلات کو سوئی گیس کی فراہمی شروع کردی جائے گی قلات کو متبادل پائپ لائن سے فراہم کیاجائے گا جس کے لئے سا ت کلو میٹر تک نئی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی جو کہ امسال دسمبر تک مکمل ہو جائے گی ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر قلات میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی ڈپٹی جی ایم انور بلوچ رضا محمد بلوچ غلام حسین بلیدی آ غا زکی جان احمدزئی اور دیگر قلات کے سیاسی و قبائلی رہنماء موجود تھے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں سوئی گیس بالکل نہیں ہے جس کی وجہ سے قلات شہریوں نے سوئی گیس کمپنی کے خلاف متعدد بار احتجاج کیا ہے مگر سوئی گیس کا مسئلہ جوں کا توں ہے قلات میں موسم سرمامیں شدیدسردی ہوتی ہے اور قلات ملک کے سرد ترین علاقوں میں شمار ہو جاتا ہے سردیوں میں گیس نہ ہو نے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی مدنی صدیقی نے کہا کہ سوئی گیس کے پریشر میں بہتری لانے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں اور دسمبر تک گیس پریشر میں بہتری ائے گی جس کے لیئے ہم سوئی کمپنی سات کلو میٹر نئی گیس پائپ لائن بچھارہے نئی پائپ لائن سے قلات اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی پریشر بہتر ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے