بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے، میراسراراللہ زہری

خضدار(گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے ساتھ جاری ناانصافیوں اور محرومیوں کے خاتمہ کے لیے بلوچ قوم کا یکجا ہونا انتہائی ناگزیر ہے گزشتہ پندرہ سالوں سے بلوچستان کے سیاسی کارکنان کے لیے سیاست کے دروازے بند ہیں جسکی وجہ سے یہاں کے عوام کے حقوق غیر جمہوری اور غیر سیاسی لوگ کھارہے ہیں ہمارے کارکنان نے تمام تر سختیوں اور مشکلات کا سامنا کرکے نظریہ سے وابسطہ رہ کر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں ان خیالات اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی قائد میر اسراراللہ خان زہری نے خضدار میں سینئیر باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیابلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے ضلعی صدر ڈاکٹر عمران میروانی،ضلعی جنرل سیکٹری صدام بلوچ، مرکزی کے ممبر کامریڈ غلام حسین بلوچ، جوائنٹ سیکٹری حافظ صادق زہری، انفارمیشن سیکٹری یاسر خدرانی، فنانس سیکٹری منیر لانگو، آفس سیکٹری بشیر موسیانی، رابط سییکٹری میر نصیر جتک، اسٹوڈنٹ ونگ کے صدر رئیس نوید مینگل، سینئیر رہنماؤں منیر احمد زہری، علی حسن موسیانی، رؤف گل موسیانی، حاجی نوردین چھٹہ، رئیس نثار مینگل، شمس میروانی، ماسٹر ثناء اللہ عمرانی، رفیق، محمد رحیم سمالانی، کریم داد قمبرانی، ماسٹر منظور آخوند ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے قائدین میر اسراراللہ خان زہری، واجہ اسداللہ بلوچ و میر ظفراللہ خان زہری کے پرخلوص قیادت اور واضح سیاسی موقف و منشور کے باعث روز بروز عوام کے اعتماد حاصل کرتا جارہا ہے انشاء اللہ آنے والے وقت میں پارٹی مزید فعالیت اور بلندیوں کی چوٹیوں کو سر کرے گااس موقع پر بی این پی (عوامی) کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر ضیاء اللہ خان زہری، بی این پی (عوامی) خضدار کے ضلعی سینئیر نائب صدر میربنیامین زہری، جونئیر نائب صدر جنید مراد مینگل، فشریز سیکرٹری بابو پیرجان مینگل، لیبر سیکٹری ادو حمید مردوئی، ایگریکلچر سیکٹری رئیس لشکری بلوچ، علما سیکرٹری حافظ رازق شاہوانی، اسپورٹس سیکڑٹری رفیق چھٹہ، سینئیر رہنماؤں حکیم خدرانی، ذاکر بلوچ، ملک منیر شاہوانی، فیض حسنی، میر سکندر شیخ، حاجی عبدالوہاب موسیانی، امین شاد زہری، منظور زہری،لطیف خدرانی، بلال مینگل، ڈاکٹر علی اکبر مینگل، میر قدوس زہری، حافظ رشید، رشید عمرانی، حنیف سمالانی، میر عرفان زہری، سعید میروانی، حمید میروانی، عبدالباری نوتانی، بی این پی (عوامی) باغبانہ کے رہنماؤں ماسٹر عطا اللہ، ماسٹر رضا محمد بابو عبدالرحمان، سکندر عمرانی، محمد اسحاق، توتک کے رہنماؤں مسعود قلندرانی، ذاہد عمرانی، مجیب قلندرانی، کرخ کے رہنماؤں ٹکری رضا محمد، رفیق آخوند، محمد اسماعیل، رشید چھٹہ، نال کے رہنماؤں عیسی بلوچ، حفیظ بلوچ زہری کے رہنماء اصغر کے بی، علماء ونگ کے صدر سید سیف الرحمان شاہ، اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنماء سمیر مینگل سمیت ضلع بھر سے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے