پشین، ٹریفک حادثہ 1 شخص جاں بحق
پشین (گرین گوادر نیوز) پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رکن اور پیرا میڈیک پشین کے ویکسینیٹر جمال عبدالناصر ترین ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ وہ عبدالحنان عرف (کاکئی) کے جوانسال فرزند، عبدالمنان، عبدالجبار، عبدالغفار، سوشل ویلفیئر کے عبدالصمد، عبدالرحمن کے بھتیجے،ظاہر شاہ، احمدشاہ، جلیل خان کے چچا زاد بھائی، محمد خان ترین کے بڑے بھائی، سردار ترین کے داماد تھے۔ فاتحہ خوانی کلی سمیزئی پشین کے مسجد میں ہوگی۔ دریں اثناء پشتونخوامیپ کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،محمد عیسیٰ روشان،یوسف خان کاکڑ، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، سید شراف آغا،اور سید لیاقت آغا، ضلعی پشین پارٹی رہنماؤں نے جمال عبدالناصر ترین کے ٹریفک حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ہے۔