نوجوانوں کی بہتر انداز میں تربیت کرکے انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،روزی خان کاکڑ، سردار سربلند خان

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں نوجوانوں کی بہتر انداز میں تربیت کرکے انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور کردارادا کیا ہے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے جیالے بلوچستان میں پاکستان کو فعال بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں آنے والا وقت انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہوگااور چیئرمین بلاول بھٹو ملک کے نئے وزیراعظم ہونگے۔ یہ بات انہوں نے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلاس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان صدر ثنا ء اللہ جتک،جنرل سیکرٹری عین الدین کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سفرندیم زہری، نائب صدر سید زبیرشاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری گل خان کدیزئی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد اسماعیل حق یار، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ولی محمد شاکر، رابطہ سیکرٹری شان ثاقب ابڑو، فنانس سیکرٹری سید مسعود شاہ،سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مظفرزیب،متیاز جتک، ذاکر جاموٹ، اسلم ابڑو، صمد زہری، عتیق الرحمن ٗصوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،میڈیا کوارڈینیٹر حیات خان اچکزئی، صوبائی رہنما قاسم اچکزئی نے شرکت کی۔اجلاس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے تنظیمی امور و فعالیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاصوبائی قیادت نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے عہدیداروں و رہنماؤں کی کارکردگی کو سراہا اور پی وائی او کو بلوچستان بھر میں مزید فعال و منظم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فیڈریشن کی سیاست پریقین رکھتی ہے جس نے ملک میں بسنے والی تمام قوموں کے حقوق کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہر دور میں دیوار سے لگانے اور ختم کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں لیکن پیپلزپارٹی ملک بھر کے عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے اورپیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خودختم ہوگئے ہیں لیکن پیپلزپارٹی آج بھی زندہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کشکول توڑ نے اور آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے دعوے کرنے والوں نے آج عملی طور پرملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اورآئی ایم ایف کے کہنے پر روزانہ کی بنیاد پر گیس،بجلی، پٹرولیم مصنوعات اوراشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ہاتھوں غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں لیکن حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اسوقت سنگین بحرانوں سے دوچار ہے اورپاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جوملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں نوجوانوں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو بلوچستان میں مزید فعال اور منظم بنانے اور نوجوانوں کی بہتر تربیت سازی میں اپنا کردارادا کریں۔
٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے