موجودہ حکومت نے ملک اور قوم کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبادیا گیا ہے، میرچنگیز جمالی،عبدالقادر بلوچ

ڈیرہ مرادجمالی (گرین گوادر نیوز)عمرانی ہاوس کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کی اہم بھٹیک پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی سے پی پی پی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی پیپلز پارٹی بلوچستان کے کوارڈینٹر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر روزی خان کاکڑ صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سردار بلند خان جوگیزئی پی پی پی نصیر آباد ڈویژن کے صدر نوجوان قیادت میر بلال صادق عمرانی و دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اس ملاقات کے دوران بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو فعال ومنظم کرنے اور آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت اور لائحہ عمل تیار کرنے پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانے ورکرز کو متحرک و متحد کرکے موجودہ کرپٹ بد عنوان حکومت کے خاتمے کیلئے جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک اور قوم کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبادیا گیا ہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے پریشان ہیں جبکہ حکومت کے کرائے کے نام نہاد ترجمانوں نے مہنگائی کے متعلق اپنی اپنی منطق پیز کرکے 22کروڑ عوام کو چھٹکارا دلانے کیلئے فیصلہ کن جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے حکومت کے خاتمے کیلئے احتجاجی تحریک چلی تو بلوچستان کے لاکھوں افراد سڑکوں پر ہونگے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں سب سے طاقتور سیاسیس قوت بن کر ابھر رہی ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں کلین سوئپ کرے گی انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدارمیں آکر ملک میں مہنگائی بیروزگاری بدآمنی لاقانونیت کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ کرکے ملک اور قوم کو ترقی و حوشحالی کی جانب گامزن کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے