حکومت تمام ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی خواہاں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو

اسلام آباد (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت تمام ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی خواہاں ہے، تعطل کا شکار مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے جا مع پالیسی مرتب کریں گے، تمام لوگوں سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، یہ بات انہوں نے منگل کو اسلا م آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ورکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور آغا بھی موجود تھے، نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے اسلام آباد ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر بیرون ملک مقیم ناراض بلوچوں سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور پیش رفت کا جائز ہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مفاہمت اور مذاکراتی عمل کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ہم چاہتے ہیں بیرون ملک مقیم تمام لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جا ئے اور اس عمل کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مذاکراتی عمل تعطل کا شکار تھا جسے جامع پالیسی مرتب کر کے فوری طور پر دوبارہ شروع کیا جائیگا اور مذاکراتی عمل کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے