حب ، ڈاکووں کی فائرنگ سے 1 تاجرکی شہادت اوردوسرے کو زخمی کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، حمت صالح بلوچ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ،نائب صدر خورشید رجب علی رنداورڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالصمد نے حب چوکی میں امن وا مان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے حب میں ڈاکخانہ روڈ پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک تاجرکی شہادت اوردوسرے کو زخمی کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حب میں امن و امان کی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے جس سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے جس میں وہ ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈاکووں نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے ایک تاجرعلی محمد نورزئی کو شہیدجبکہ دوسرے بسم اللہ کوزخمی کردیا اور سرعام فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور حب سٹی پولیس خاموش بیٹھی تماشہ دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب میں بڑھتی ہوئی بدامنی پرقابو پانے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فوری طور پرعملی اورموثراقدمات اٹھائے جائیں بصورت دیگرنیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ملکراحتجاج پر مجبورہوگی انہوں نے ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تاجر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اورزخمی کی جلد صحت یابی ی دعا کی اورمطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے