17 نومبر کوکوئٹہ میں مہنگائی مارچ ہوگا، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ 17نومبر کوکوئٹہ میں مہنگائی مارچ ہوگا،جمعیت علما اسلام کے تمام ضلعی عہدیداران پر ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ مہنگائی مارچ کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنے اپنے اضلاع کا دورہ کریں،18نومبر کو کوئٹہ میں علما کنونشن ہوگا جس میں پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت کے سنیئر عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مو لا نا عبدالواسع نے کہاکہ اس وقت ملک میں ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہ ہو، آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرولیم مصنوعات،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت موجودہ حکمرانوں کے دور میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی جس میں آٹا اسکینڈل،چینی اسکینڈل،مالم جبہ اسکینڈل شامل ہیں اب پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اس وقت ملک بحرانوں کا شکار ہے آئی ایم ایف کے کہنے پر مہنگائی ناقابل برداشت ہے جس پر جمعیت علما اسلام و پی ڈی ایم خاموش نہیں رہیں گیانہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلا گیا اور سلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب سے جو دعوے اور وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیاگیا ہم نے 2018انتخابات کے فورا مو جو دہ حکمرانوں کو سلیکٹڈ قراردیاتھا اور عوام پر یہ واضح کیا تھا کہ یہ ملک کے چلانے والے نہیں بلکہ تباہی و بربادی کی طرف لے جانے والے لوگ ہے ہما را یہ خدشہ تین سال بعد ثابت ہوا اسی لئے ہمآج عوام سراپا احتجاج ہے، انہوں نے کہاکہ 17نومبر کو پی ڈی ایم کے زیر اہتما م ملک میں بدترین مہنگائی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے کوئٹہ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور 18نومبر کو کوئٹہ میں علما کنونشن منعقد ہو گا جس سے قائدجمعیت و سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن تاریخی خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے