ہم نے ہمیشہ نیک نیتی کے ساتھ اپنے حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، حاجی محمد خان لہڑی

ڈیرہ مرادجمالی (گرین گوادر نیوز) نومنتخب صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہاہے کہ ہماری اولین کوشش ہوگی کہ نصیرآباد کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسیکں پہلے سے بڑھکر علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا نصیرآباد میں زرعی یونیورسٹی کے بعد میڈیکل کالج، بی آر سی کالج کا قیام کسی اہم اقدامات سے کم نہیں ہم نے جو عوام سے وعدے کیئے تھے ان کو پورا کرکے ہی دم لینگے تنقید اور منفی سیاست کرنے والے عوام سے مسترد ہوچکے ہیں صرف اپنی سیاسی دکانداری کو چکمانے کے لیے بلاوجہ پروپیگنڈہ اور واویلا کرکے اپنی نااہلی کا رونا رو رہے ہیں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان میں مزید ترقی اورخوشحالی آئیگی اور عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے صوبائی حکومت ہرممکن وسائل کو بروئے کار لائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل میڈیا سنٹر ڈیرہ مراد جمالی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نومنتخب صوبائی وزیر حاجی میر محمد خان لہڑی نے کہاکہ ہم اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہے تمام مشکلات اور سختیوں کے باوجود ثابت قدم رہے یہ سب اللہ تعالی کی کرم نوازی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ نصیرآباد سے دو اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے صوبائی وزراء کا حلف اٹھانا نصیرآباد کے عوام کی اہم فتح اور کامیابی ہے ہم اہلیان نصیرآباد کے عوام کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے تبدیلی کے اس سفر میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا یہ سب حمایتیوں ووٹرز۔صحافیوں نصیرآباد کے عوام کی حوصلہ اور ساتھ دینے کا نتیجہ ہے جوکہ ہمیں اہم کامیابی ملی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ نیک نیتی کے ساتھ اپنے حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے یہ منصب عوام کی امانت ہے اس میں کسی قسم کی کوئی خیانت نہیں کرینگے بلاامیاز عوام کے مسائل کو حل کرینگے جوکہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہاکہ تبدیلی میں ہماری کوئی لالچ اور ذاتی عناد نہیں تھا بلکہ صوبے کے عوام کی وسیع تر مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے نئی حکومت بنانے کے لیے تگ دوڑ کیاگیا جس میں اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی سے ہمکنارکرکے سرخرو کیا اور تبدیلی کے اس سفر میں ہمارا گروپ کامیاب ہوا اب صوبے کی بہتری اور عوامی مفادات میں مثبت اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل منزل اور مقصد یہی ہے کہ صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ خوشحال زندگی گزار سیکں انہوں نے کہاکہ نصیرآباد کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے ان کے بینادی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے