نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری عوامی جماعت ہے اورعوام کو طاقت کا مکمل سرچشمہ سمجھتی ہے، میررحمت صالح بلوچ
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری عوامی جماعت ہے اور عوام کو طاقت کا مکمل سرچشمہ سمجھتی ہے،جو ووٹ کی طاقت اور شفاف انتخابات کے زریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتی ہے۔لیکن بدقسمتی سے اس ملک میں عوام کے ووٹ کے حق کو دھاندلی کے زریعے روندھا جاتا ہے اور کھٹ پتلیوں حکمرانوں کو اقتدار منتقل کیجاتی ہے۔جس سے ملک سیاسی سماجی معاشی اور معاشرتی بحرانوں کا شکار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک حقیقی معنوں میں انتشار انارکی اور خلفشار کا شکار ہے۔سیاست میں طوفان بدتمیزی اور بدکلامی کے کلچر کو متعارف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔تاکہ حقیقی اور عوامی سیاست کو بدنام کیا جائے اور عوام کے سامنے سیاست دانوں کو منفی انداز سے پیش کیا جائے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ملک میں روز اول سے سیاسی جمہوری عمل کو سبوتاڑ کرنے کی پالیسی جاری ہے۔اور اس کیلیے آئین کو بار بار روندھا گیا اور آمریت کی سیاہ بادل ہمیشہ ملک کے سر پر رہا۔آمریت اور آمریت نواز عناصر نے ملک میں جمہوریت پر ہمیشہ شب خون مارا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی جمہوری جماعتوں نے عوام کی حکمرانی جمہوریت کی بحالی و استحکام پارلیمنٹ کی بالادستی آئینوں قانون کی بلندی غیر جانبدار الیکشن کمیشن آزاد میڈیا و آزدی اظہار رائیاور انصاف پر مبنی عدلیہ کے لیے جدوجہد کی۔جو ہنوز جاری ہے۔اج بھی ملک میں سول مارشل لاء نافذالعمل ہے۔جس نے اپنی منفی اقدامات اور غیر جمہوری پالیسیوں سے آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا روز اول سے موقف ہے کہ ملک کی بقاء کا واحد راستہ جمہوریت کے قیام میں ہے۔جو ملکی آئین نے حکمرانی کیلیے متعین کی ہے۔اس لیے نیشنل پارٹی عوامی بالادستی کی جنگ میں بنیادی کرادر ادا کرتی رہیگی اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے حصول کو ممکن بنانے کیلیے بھرپور جدوجہد کریگی