میرعبدالقدوس ایک منجھے ہوئے سنیئر پارلیمانی رہنماء ہے جس کی قیادت میں بلوچستان خوب ترقی کرے گا ، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان کے عوام پائی جانے والی احساس محرومیوں کا خاتمہ اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادینگے حلقہ انتخاب سمیت پشتون بیلٹ کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے بھرپورکوشش کرونگا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے رہائشگاء پر حلقہ اتخاب سمیت پشتون بیلٹ کے مختلف اضلاع سے دوبارہ وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دینے کیلئے آئے ہوئے قبائلی معتبرین، وعلماء کرام، بی اے پی کے عہدیداروں، کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میرعبدالقدوس ایک منجھے ہوئے سنیئر پارلیمانی رہنماء ہے جس کی قیادت بلوچستان خوب ترقی کرے گا انہوں نے کہاکہ جو ترقیاتی منصوبے التواء کاشکار تھے چاہے وفاقی حکومت کہ تھے یا صوبائی حکومت کے ان پر جلد ازجلد تعمیراتی کام شروع ہوگا اور تمام ترقیاتی منصوبوں کا تیزی سے مکمل ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ نئی صوبائی حکومت بلوچستان کے امنگو کے عین مطابق صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نئے صوبائی حکومت سے عوام کے جو توقعات ہے ان شاء اللہ عوام کے توقعات پرپورا اترینگے اور عوام کے تمام بنیادی مسائل انکی دہلز پر حل ہونگے انہوں نے کہاکہ میرعبدالقدوس بزنجو نے قائدایوان منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ ہاوس کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب ہرنائی وزیارت کے تعمیراتی منصوبوں خصوصاََ ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی، خالی کراس تا زیارت، سنجاوی تا زیارت روڈ کے ترقیاتی منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرکے جلد سے جلد تکمیل کو یقینی بنائے گے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب سمیت پشتون بیلٹ کے تمام اضلاع کی ترقی و خوشحالی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور پشتون اضلاع کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں جلد ترقیاتی منصوبے شروع کرینگے اور وفاقی حکومت کی جانب سے پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کیلئے وفاقی پیکج جو تعطل کاشکار ہے جلد اس پربھی عمل درآمد ہوکر وفاقی حکومت پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کرینگے انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت جس کیلئے میں دن رات کوشاں ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے