قلات، منعقدہ پیپلز پارٹی کی شمولیتی جلسہ کے جھلکیا ں
قلات(گرین گوادر نیوز) قلات میں منعقدہ پیپلز پارٹی کی شمولیتی جلسہ کے جھلکیاں قلات میں گزشتہ روز پی پی کے زیر اہتمام ایک شمولیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں دہوار قبیلہ کے سر براہ سردار شکیل جان دہوار سردار زادہ ارباب نعیم دہوار نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے سمیت پی پی پی میں شمولیت کا علان کیا
٭پی پی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری روزی خان کاکڑ کو دوران خطاب اسٹیج سیکریٹری کی جانب سے تقریر مختصر کرنے کے لئے کہا گیا تو وہ ناراض ہو گئے اور اسٹیج سے اتر کر جانے لگے تاہم نواب ثناء اللہ خان کی درخواست پر ایک پھر اسٹیج پر آگئے مگر صرف ایک منٹ تقریر کے بعد اسٹیج سے اتر گئے
٭ کوآرڈنیٹر ٹو بلاول بھٹو زرداری لیفٹیننٹ جنرل (ر )عبدالقادر بلوچ کے دوران خطاب اسٹیج سیکریٹری اور دیگر کو گفتگو کرنے پر جنرل صاحب نے ڈانٹ پلادی
٭جلسہ سے قبل لوگوں نے ٓسنا تھاکہ شاید پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کریں گے مگر بلاول بھٹوکا ویڈیو لنک کے زریعے خطاب نہ ہو نے پر کارکنان میں مایوسی پھیل گئی
٭ قبائلی رہنماء میر خضر حیات شاہوانی کودوران خطاب اسٹیج سیکریٹری نے تقریر ختم کرنے کے لیئے کہا گیا تو میر خضر حیات نے کہا کہ مجھے تقریر ختم کرنے کے لئے نہ کہا جائے آج ہم یہاں سنانے کے لئے آئے ہیں میری باتیں سننی چاہیے
٭جلسہ میں لوگ کرسیاں اٹھا اٹھا کر اسٹیج کے قریب آکر بیٹھنے لگے جس اسٹیج سیکریڑی بار بار درخواست کرتے رہے کہ اسٹیج سے پیچھے ہو کر بیٹھے تاکہ سیکورٹی کا مسئلہ نہ ہو
٭جلسہ کے بعد منتظمین کی جانب سے تمام لوگوں کے لیئے کھانے کا علان کیا مگراکثر رہنما کھانے کھائے بغیر چلے گئے
٭ جلسہ میں جمعیت نظریاتی سے مستعفی ہو کر فضل الرحمان نامی شخص علان کے جواب میں میر صادق عمرانی نے کہا اب مولانا فضل الرحمان کو بھی پی پی میں شمولیت کرنی چاہیے جس پر جلسہ کے شرکاء نے قہقہے لگائے
٭جلسہ میں منگچر سے شمولیت کے لیئے آنے والے ایک گروپ کو تقریر کا موقع نہ ملنے پر وہ ناراض ہو کر واپس چلے گئے
٭جلسہ میں جب نواب ثناء اللہ خان کے جب تقریر کے لیئے اسٹیج سیکریٹری کی جانب سے بلایا گیا تو جلسہ کے تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا
٭دوران خطاب نواب ثنا ء اللہ خان نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے چار پانچ گھنٹوں سے انتظار کیا ہے اپ کو سردی لگی ہو ہمیں بھی سردی لگ رہی ہے اس لئے اب جلسہ ختم کر دیتے ہیں