بلو چستان میں کورونا وائرس کا شکار1مریض جاں بحق 7 نئے کیسزرپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 32361 ہو گئی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلو چستان میں کو رونا وائرس کا شکار1مریض جاں بحق جبکہ 7نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد32361ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کورونا وائر س کے7نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 32361ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے10افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31884ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد119ہے جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع 1.50فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کو روناوائرس کے468ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ46افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے358اموات ہو چکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے