بلوچستان کی نئی کا بینہ، خواتین کے ساتھ پی ٹی آئی ارکان نے بھی اعتراضات اٹھا د یئے
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان کی نئی کابینہ،خواتین ارکان کے ساتھ پی ٹی آئی ارکان نے بھی کابینہ پر اعتراضات اٹھا دئیے۔اتوار کو بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے گزشتہ روز حلف تو اٹھالیالیکن کابینہ میں شدید اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے،حکومت کی بڑی اتحادی پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمد رند،ڈپٹی اسپیکر سرداربابر موسی خیل سمیت بیشتر اراکین نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت ہی نہیں کی جبکہ خاتون رکن اسمبلی بشری رند کی بلوچستان کابینہ کے حوالے سے طنزیہ ٹویٹ کردی کہتی ہے کہ پاکستان کے مرد حضرات کی سب سے بڑی کابینہ کو میری طرف سے مبارکباد، بشری رند کاکہنا ہے کہ خواتین کی بااختیار بنانے کے ان کے دعوے صرف باتوں تک محدود ہیں،پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان نے پارلیمانی صدر سردار یار محمد رند کا حلف برداری میں شرکت نہ کرنے بارے وجوہات کوبتایاکہ وزیر اعلی قدوس بزنجو نے نئے کابینہ بارے مشاورت نہیں کی ہے،ہم قدوس بزنجو کے نوکر نہیں جو اس کے بغیر مشاورت کے حلف برداری میں شرکت کریں۔ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ نئے کابینہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔