وڈھ ، قومی شاہراہ پر تین مختلف حادثات میں خواتین سمیت 19 افراد زخمی

وڈھ(گرین گوادر نیوز)وڈھ قومی شاہراہ پر تین مختلف حادثات میں خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب تحصیل وڈھ کے علاقہ روستم سائیڈ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کوچ اور مزدا ٹرک کے درمیاں تصادم کے نتیچے میں خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو رسیکیو سینٹرز کراڑو اور دراکھالہ منتقل کیا گیا جہاں سے چار شدید زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے بیلہ منتقل کردیا دوسرا وقعہ گزشتہ روز اورناچ کے مقام قومی شاہراہ کلائی ہوٹل کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی فیلڈر اور پک اپ کے درمیان پیش آیا حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے اطلاع پر دراکھالہ رسیکیو سنٹر کے اہلکاروں نے فوری طور پر زخمیوں دراکھالہ سینٹر منتقل کردیا اور طبی امداد فراہم کی تیسرا واقعہ وڈھ بازار کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی ٹو ڈی کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکرانے سے پیش آیا حادثے وڈھ پلی ماس کے دو دوشہری زخمی ہوگئے جنہیں خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا تینوں حادثات کی پولیس اور لیویز انتظامیہ مذید تحقیقات کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے