عوامی خدمت ہمارا شیوہ ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں اور عوام کی دعاؤں سے یہاں تک پہنچے ہیں، صالح بھوتانی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستا ن عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمارا شیوہ ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں اور عوام کی دعاؤں سے یہاں تک پہنچے ہیں، پارٹی کارکنوں اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے، یہ بات انہوں نے اتوار کو وزارت کاحلف لینے کے بعد مبارکباد دینے والے پارٹی کارکنوں اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا جنہوں نے سردار محمد صالح بھوتانی کا گورنر ہاؤس آمد کے بعد استقبال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کی جماعت ہے ہماری جڑیں عوام میں ہیں انکے تعاون اور مدد کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عوام کی بھر پور انداز میں خدمت کریں گے اور کوشش ہوگی کہ عوام کو مثبت تبدیلی کے اثرات محسوس ہوں انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کا عزم ہے جس پر کارفرما ہوکر عوامی خدمت جاری رکھیں گے پارٹی کارکنوں نے ہر قدم پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور حوصلہ افضائی کی ہے ہم پارٹی کارکنوں کو اہمیت اور ترجیح دیں گے تاکہ انکے مسائل بھی حل ہوں دریں اثناء سردار محمد صالح بھوتانی کی جانب سے پارٹی کارکنوں اور ساتھیوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے