بلوچستان کابینہ کی تشکیل میں مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا، سردار یارمحمد رند

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کابینہ کی تشکیل میں مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا،بلوچستان کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، بلوچستان اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اپنا موقف رکھوں گا،یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سردار یار محمدردن نے کہا کہ بلوچستان کابینہ کی تشکیل میں مجھے اعتماد میں نہیں لیاگیا، بلوچستان میں ہماری پارٹی کو توڑنیکی کوشش کی جارہی ہے،کابینہ کی تشکیل میں مجھ سے مشاورت بھی نہیں کی گئی،سرداریارمحمد رند نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اعتمادمیں نہیں لیاگیا مجھ سمیت پی ٹی آئی کے پانچ اراکین اسمبلی نے بلوچستان کابینہ کی حلف برداری میں شرکت نہیں کی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس بلاکر حکومت میں رہنے یااپوزیشن میں جانیکافیصلہ کریں گے بلوچستان کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، بلوچستان اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اپنا موقف رکھوں گا،انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی کے اندر اور باہر بلوچستان کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے