کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں چینی کے دام 160 روپے کلو تک پہنچ گئے
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پورے ملک کے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے روز بروز کے مہنگائی کی وجہ سے عوام ذہنی مر یض بنتے جارہے ہیں ایسے میں کوئٹہ کے پرچون ریٹ پرفی کلو چینی کی قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں کہیں چینی 160 روپے فی کلو تو کہیں 150 روپے میں فروخت ہونے لگی، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔کوئٹہ میں چار روز میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا، شہری 160 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت میں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف یوٹیلیٹی اسٹورز پر رعایتی نرخ والی چینی دستیاب ہی نہیں۔فیصل آباد میں چینی کا بدترین بحران، چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کلو اضافے کے بعد 160 روپے تک پہنچ گئی۔ شہر کی 80 فیصد دکانوں پر چینی دستیاب ہی نہیں۔چینی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پشاور کے شہری بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ شہری 150 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔